30ڈالر میں خریدی گئی پینٹنگ 13لاکھ ڈالر میں نیلام

30ڈالر میں خریدی گئی پینٹنگ 13لاکھ ڈالر میں نیلام

نیویارک (نیٹ نیوز)امریکا میں ایک سٹیٹ سیل سے صرف 30 ڈالر میں خریدی گئی پینٹنگ 1.35 ملین ڈالر میں نیلام ہو گئی۔

شکاگو کی معروف مصورہ گرٹروڈ ایبرکرومبی کی 1951 میں بنائی گئی پینٹنگ ایلڈرمین مریمز شیلز کئی دہائیوں سے نظروں سے اوجھل تھی۔یہ پینٹنگ رواں سال جولائی میں امریکی ریاست مشی گن کے شہر کالامازو میں ایک سٹیٹ سیل کے دوران خزانے تلاش کرنے کے شوقین شخص نے محض 30 ڈالر میں خریدی تھی۔بعدازاں جب ماہرین نے اس کا جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ یہ گرٹروڈ ایبرکرومبی کا طویل عرصے سے گمشدہ فن پارہ ہے ۔پینٹنگ کو نیلامی کیلئے پیش کیا گیا تو اس کی قیمت ڈیڑھ لاکھ سے ڈھائی لاکھ ڈالر کے درمیان رہنے کی توقع کی جارہی تھی تاہم بولی توقعات سے کہیں آگے نکل گئی اور آخرکار یہ 1.35 ملین ڈالر میں فروخت ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...