روزانہ اخروٹ کھانا غصے اور تھکن میں کمی کا باعث قرار
لندن (نیٹ نیوز)حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ اخروٹ کھانا مزاج پر اثر انداز ہو سکتا ہے ۔
تحقیق میں ماہرین نے دیکھا کہ آٹھ ہفتوں تک روزانہ اخروٹ کھانے سے نوجوان بالغ افراد کے موڈ پر کیا اثر پڑتا ہے اور آیا اس کا تعلق جسم میں بعض حیاتیاتی تبدیلیوں سے بھی ہے ۔اخروٹ میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز، ٹرپٹوفین، فائبر اور پولی فینولز پائے جاتے ہیں، جو دماغی صحت اور موڈ سے متعلق مختلف حیاتیاتی عمل میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔اخروٹ کے استعمال کے دوران مجموعی موڈ میں خرابی کنٹرول مرحلے کے مقابلے میں 4.85 پوائنٹس کم رہی۔غصے اور تھکن میں بھی کمی دیکھی گئی لیکن متعدد موازنوں کی اصلاح کے بعد یہ فرق اعداد و شمار کے لحاظ سے نمایاں نہیں رہا۔دوستانہ روئیے ، جوش و توانائی، ذہنی دباؤ یا عمومی فلاح و بہبود میں کوئی نمایاں فرق نہیں پایا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments