سابق امریکی فوجی کی 100ویں سالگرہ ،4ہزار کارڈ موصول

سابق امریکی فوجی کی 100ویں سالگرہ ،4ہزار کارڈ موصول

واشنگٹن (نیٹ نیوز)امریکا میں ویٹرن فوجی کی جانب سے اپنی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر 100 برتھ ڈے کارڈز کی خواہش لوگوں نے انوکھے انداز میں پوری کردی۔

ریاست ٹیکساس میں سابق میرین فوجی کی جانب سے 100 ویں سالگرہ پر 100 کارڈز کی خواہش ظاہر کی جس کے نتیجے میں انہیں ملک بھر سے چار ہزار سے زائد کارڈز موصول ہوگئے ۔وِلڈن کینتھ بووِن کیلئے ٹیکساس ویٹرنز لینڈ بورڈ نے 100 فار 100مہم کے تحت 100 سالگرہ کارڈز کی اپیل کی تھی۔ مقامی اخبارات اور ایک ریڈیو سٹیشن کے ذریعے یہ درخواست عوام تک پہنچی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر بھی بڑے پیمانے پر شیئر کی گئی۔ بووِن کی سالگرہ کی تقریب تک ان کے پاس 100 کے بجائے چار ہزار سے زیادہ کارڈز پہنچ چکے تھے ، جن میں لوگوں نے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...