برازیل نٹس میں بالوں کو ٹوٹنے سے بچانے کی صلاحیت موجود

برازیل نٹس میں بالوں کو ٹوٹنے سے بچانے کی صلاحیت موجود

برازیلیا(نیٹ نیوز)خشک میوہ جات میں برازیل نٹس صحت کیلئے حیرت انگیز فوائد رکھتے ہیں اور مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے ، خلیات کو نقصان سے بچانے اور دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

 غذائی ماہرین کے مطابق برازیل نٹس کا اہم اور پسندیدہ فائدہ صحتمند بالوں کی نشوونما میں مدد دینا اور بالوں کو ٹوٹنے سے بچانے کی ممکنہ صلاحیت ہے ۔فوائد کے حوالے سے برازیل نٹس ہی واحد انتخاب نہیں ہیں، ایک حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ناشتے میں 50 گرام اخروٹ کھانے سے نوجوان بالغ افراد یادداشت کے ٹیسٹ میں بہتر کارکردگی دکھا سکتے ہیں، دیگر تحقیق میں بھی خشک میوہ جات کے استعمال کو ذیابیطس اور ڈپریشن کی کم شرح کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے جبکہ یہ عمر بڑھنے کیساتھ دماغی کارکردگی بہتر رکھنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...