ریکارڈ بنانے کیلئے سینکڑوں افراد نے سپائیڈرمین کاسٹیوم پہن لیا
نیویارک (نیٹ نیوز)نیویارک کامک کون میں مارویل کے سینکڑوں مداحوں نے سپائیڈرمین کا کاسٹیوم پہن کر گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے کی کوشش کی۔
اس تقریب کا اہتمام کھلونا ساز کمپنی نے کیاجس کا مقصد سپائیڈر مین کا لباس پہننے والے افراد کے سب سے بڑے اجتماع کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنا تھا۔منتظمین نے تاحال تقریب میں شریک افراد کی حتمی تعداد کا باضابطہ اعلان نہیں کیا تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ شرکا کی مجموعی تعداد موجودہ ریکارڈ یعنی 685 افراد سے کچھ کم رہی۔موجودہ تسلیم شدہ ریکارڈ 2023 میں سونی پکچرز انٹرٹینمنٹ ملائیشیا نے فلم ’’سپائیڈرمین:اکروس دی سپائیڈر ورس ‘‘کی سینما گھروں میں ریلیز کا جشن منانے کے موقع پر قائم کیا تھا۔سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت نیویارک میں ہونیوالی ریکارڈ توڑنے کی اس کوشش کو کامیاب قرار دے رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments