سولر سیلز کی کارکردگی کومزیدمؤثر بنانے کا نیا طریقہ دریافت
سان ڈیاگو(نیٹ نیوز)یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان ڈیاگو کے محققین کی مشترکہ قیادت میں ایک ٹیم نے پیرووسکائٹ سولر سیلز کو زیادہ مؤثر اور پائیدار بنانے کا ایک نیا طریقہ تیار کیا ہے ۔
محققین نے مواد کے کرسٹل بننے کے عمل کے دوران عارضی طور پر ایک مائع پیدا کیا جس کی مدد سے بڑے ، زیادہ یکساں اور کم نقائص والے پیرووسکائٹ کرسٹل تیار کئے جا سکے ۔ان پیرووسکائٹ مواد سے بنائے گئے سولر سیلز اور روشنی خارج کرنے والے ڈائیوڈز کی کارکردگی تقریباً 24 سے 26 فی صد تک رہی جو پیرووسکائٹ پر مبنی آلات کے لئے کافی زیادہ ہے ۔ان سولر سیلز نے مصنوعی سورج کی روشنی میں مسلسل آٹھ ہفتے کام کرنے کے بعد بھی اپنی ابتدائی کارکردگی کا بیشتر حصہ برقرار رکھا۔پیرووسکائٹ ایسے مواد کی قسم ہے جس سے کم لاگت میں زیادہ مؤثر سولر سیلز تیار کئے جا سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments