ناشپاتی آنتوں اور دل کی صحت بہتر بنانے کے لئے مددگار

ناشپاتی آنتوں اور دل کی صحت بہتر بنانے کے لئے مددگار

لندن (نیٹ نیوز)ناشپاتی میں موجود غذائی ریشہ، پوٹاشیم اور قدرتی نباتاتی مرکبات آنتوں اور دل کی صحت بہتر بنانے میں مدد دے سکتے ہیں جبکہ اس پھل کا باقاعدہ استعمال ٹائپ ٹو ذیابیطس کے کم خطرے سے بھی منسلک پایا گیا ہے ۔

برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ماہرِ غذائیت اور کتاب دی فائبر فارمولاکی مصنفہ ریانون لیمبرٹ کا کہنا ہے کہ ناشپاتی میں پانی اور غذائی ریشہ وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے جو اسے صحت مند غذا کا اہم حصہ بناتا ہے ۔برطانوی سپر مارکیٹ چین ویٹ روز کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں ناشپاتی کی طلب میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ماہرِ غذائیت نے خبردار کیا کہ ناشپاتی میں فرکٹوز اور سوربیٹول بھی ہوتے ہیں جو بعض افراد میں پیٹ کی تکلیف کا سبب بن سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...