کھٹملوں دریافت نے طیارے کوواپس اترنے پر مجبور کر دیا
روم (نیٹ نیوز)کیا آپ کسی طیارے کے اندر کھٹملوں کی موجودگی کے بارے میں سوچ سکتے ہیں؟ایسا تجربہ آسٹریلیا کی فضائی کمپنی قنطاس کی روم سے پرتھ جانے والی پرواز کے مسافروں کو ہوا۔
یہ مسافر 9 اکتوبر کو بوئنگ 787 ڈریم لائنر سے اطالوی دارالحکومت روم سے آسٹریلیا کے شہر پرتھ جا رہے تھے جب اکانومی سیکشن میں کھٹملوں کو دریافت کیا گیا جس نے طیارے کو واپس روم جانے پر مجبور کر دیا ۔اطالوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق طیارے کو اٹلی کے دارالحکومت پہنچنے کے بعد صفائی کے لیے لے جایا گیا جبکہ 10 اکتوبر کی پرواز منسوخ کر دی گئی۔قنطاس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پرواز کی منسوخی سے عملے کو طیارے کی مکمل صفائی میں مدد ملی تاکہ کھٹملوں کے مسئلے پر قابو پایا جاسکے ۔کمپنی کی جانب سے مسافروں سے معذرت بھی کی گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کو رہائش اور متبادل پروازوں کی پیشکش کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments