چیٹ جی پی ٹی سے 3سال سے جاری قانونی جنگ جیت لی
لندن(نیٹ نیوز)چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے کیا ایک شخص نے 3 سال طویل قانونی جنگ کو جیت لیا۔ انگلینڈ کی کاؤنٹی ایسیکس کے رافال گورفال کو اگست 2023 میں اس لیے ٹریفک جرمانے کا سامنا ہوا کیونکہ وہ پارکنگ فیس کو بروقت ادا نہیں کر پائے تھے ۔
پھر انہیں ایک خط ملا جس میں بتایا گیا تھا کہ اکتوبر 2026 میں مقدمہ عدالت میں شروع ہو رہا ہے ۔ قانونی تنازع کے دوران رافال نے تمام خطوط کا ریکارڈ اپنے پاس رکھا تھا، جو انہوں نے چیٹ جی پی ٹی کو دکھائے اور مشورہ مانگا۔انہوں نے بتایا کہ چیٹ جی پی ٹی نے مجھے بتایا کہ عدالت میں کیا کہنا ہے ، کن حکام کے پاس جانا ہے اور ان کے سامنے کیا مؤقف پیش کرنا ہے ، میں نے وہ سب کچھ کیا عدالتی کارروائی شروع ہونے سے قبل ہی انہیں ای میل موصول ہوئی جس میں انہیں بتایا گیا تھا کہ مقدمہ اور جرمانہ واپس لے لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments