مصر:دو ہزار سال قدیم نایاب تصویر نمائش کے لیے پیش

مصر:دو ہزار سال قدیم نایاب تصویر نمائش کے لیے پیش

قاہرہ(نیٹ نیوز)مصر نے دوسری صدی عیسوی کے نادر اور تاریخی فن پارے ٹونڈو آف دی ٹو برادرز (دو بھائیوں کی گول تصویر) کی بحالی کے بعد اس کی رونمائی کردی۔

یہ فن پارہ قدیم مصری تاریخ کے مشہور فیوم ممی پورٹریٹس کے مجموعے کا حصہ ہے ۔مصری حکام کے مطابق روم سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے مصری عجائب گھر (التحریر) کے تحفظِ آثار کے ماہرین کے ساتھ مل کر تین ہفتوں تک اس فن پارے کی بحالی کا کام کیا۔فیوم ممی پورٹریٹس قدیم مصری فن اور تدفینی روایات کی اہم علامت سمجھے جاتے ہیں۔ فن پاروں میں مصری تہذیب کے ساتھ یونانی اور رومی فنون کے اثرات بھی نمایاں ہیں۔مصر اس تاریخی مجموعے کے ایک بڑے حصے کو روم میں منعقد ہونے والی عارضی نمائش کے لیے بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے ،یہ پہلا موقع ہوگا کہ اس مجموعے کے فن پارے نمائش کیلئے بیرونِ ملک لے جائے جائیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...