امریکا:کسان نے 1431 کلو گرام وزنی دیوہیکل کدو اگا لیا
رہوڈ آئی لینڈ (نیٹ نیوز)امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ میں ایک کسان نے 1431 کلو گرام وزنی دیوہیکل کدو اگا کر دنیا بھر کی توجہ حاصل کرلی۔
جب کہ اس غیر معمولی کدو سے ایک ماہ سے بھی کم عرصہ قبل قائم ہونے والا عالمی ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے ۔ رہوڈ آئی لینڈ کے شہر کووینٹری سے تعلق رکھنے والے کسان رون والیس نے اپنا دیوہیکل کدو وارن میں منعقدہ سدرن نیو انگلینڈ جائنٹ پمپکن ویٹ آف مقابلے میں پیش کیا، جہاں اس کا باضابطہ وزن تقریباً 1431 کلو گرام ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق یہ دنیا کا پہلا معلوم کدو ہے جس کا وزن تقریباً 1361 کلوگرام سے تجاوز کر گیا ہے ۔اگر گنیز ورلڈ ریکارڈز مقابلے میں ریکارڈ کیے گئے وزن کی تصدیق کردیتا ہے تو یہ کدو نیا عالمی ریکارڈ قائم کرلے گا۔اس سے قبل انگلینڈ میں ایک دیوہیکل کدو کا تقریباً 1296 کلوگرام ریکارڈ کیا گیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments