شادی کی تقریب میں بھی انتخابی فہرستوں کے خلاف احتجاج

شادی کی تقریب میں بھی انتخابی فہرستوں کے خلاف احتجاج

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارت میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف جاری احتجاج اب شادی کی تقریبات تک بھی پہنچ گیا ہے ۔

 حیدرآباد دکن میں ایک شادی کے استقبالیے کے دوران باراتیوں نے روایتی دف اور مرّفا بینڈ کی تھاپ پر احتجاج کرتے ہوئے انتخابی فہرستوں پر نظرِ ثانی کے عمل کو روکنے اور چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ کردیا۔ یہ غیر معمولی مظاہرہ شادی کی تقریب کے دوران کیا گیا، جہاں شرکا نے روایتی موسیقی کے ساتھ نعرے بلند کیے ۔ اس احتجاج کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہے ۔ ویڈیو میں سماجی کارکن طلحہ صلاح کو بھی مظاہرین کی قیادت کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔احتجاج میں شریک افراد نے انتخابی فہرستوں کی خصوصی نظرِ ثانی، جسے ایس آئی آر کہا جاتا ہے ، پر اعتراض کرتے ہوئے اس عمل کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...