نوبیاہتا میاں بیوی کا ایک ہی نام، سوشل میڈیا پر وائرل
بیجنگ(نیٹ نیوز)ویسے تو ایسا لگ بھگ ناممکن ہوتا ہے کہ شوہر اور بیوی کا نام ایک ہی ہو مگر چین میں ایسا حیرت انگیز واقعہ سامنے آیا ہے ۔۔۔
جی ہاں واقعی ایک نوبیاہتا جوڑا سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے کیونکہ شوہر اور بیوی دونوں کا نام ایک ہے اور وہ دونوں کام بھی ایک ہی انڈسٹری میں کرتے ہیں۔یہ اتفاق چند عملی پیچیدگیوں کا باعث بنتا ہے مگر لوگ اسے قسمت قرار دے رہے ہیں۔33 سالہ دلہا اور 28 سالہ دلہن زو شیاؤ کونگ (دونوں کا ہی یہ نام ہے ) کی شادی 6 اکتوبر کو صوبہ ژجیانگ میں ہوئی۔کسی فرد نے ان کی شادی کی تصویر کو آن لائن شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ جوڑے کا نام ایک ہے اور اسے ایک جیسے چینی حروف میں لکھا جاتا ہے ۔دلہن نے بتایا کہ ان کے وہ رشتے دار جو شوہر کو نہیں جانتے تھے ، انہیں لگا کہ شادی کے انتظامات کرنے والے فرد نے غلطی کی ہے مگر جب انہیں علم ہوا تو ان کا کہنا تھا کہ جوڑے کا ملنا قسمت میں لکھا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments