66سال پرانی تحقیق میں دنیا کے خاتمے کی تاریخ کی پیشگوئی

66سال پرانی تحقیق میں دنیا کے خاتمے کی تاریخ کی پیشگوئی

الِینوائے (نیٹ نیوز)66 سال قبل شائع ہونے والے ایک سائنسی مقالے نے دنیا کی آبادی میں غیر معمولی اضافے کے تناظر میں 13 نومبر 2026 کو ایک غیر معمولی تاریخ قرار دیا تھا، جسے اب سوشل میڈیا اور ذرائع ابلاغ میں دنیا کے خاتمے کی پیش گوئی کے طور پر بیان کیا جا رہا ہے ۔۔۔

سائنسی جریدے سائنس میں 1960 میں شائع تحقیق میں آسٹریا میں پیدا ہونے والے امریکی طبیعات دان ہائنز فان فورسٹر اور یونیورسٹی آف الِینوائے کے محققین نے تاریخی آبادیاتی رجحانات کا جائزہ لیا تھا۔تحقیق کے مطابق اگر انسانی آبادی میں اضافہ گزشتہ دو ہزار برسوں کے رجحانات کے مطابق جاری رہتا تو آبادی غیر معمولی رفتار سے بڑھتے ہوئے لامحدود ہونے کے قریب پہنچ سکتی تھی۔ مقالے میں خبردار کیا گیا تھا کہ مستقبل میں انسانوں کو بھوک سے زیادہ آبادی کے شدید دباؤ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...