ایک رات میں 27چوہوں کا شکار،بلی نے دھوم مچادی
بیجنگ (نیٹ نیوز)ایک بلی نے ایک ہی رات میں 27 چوہے پکڑ کر دھوم مچا دی۔کچھ عرصہ قبل سے سوشل میڈیا پر ایک بلی کی ویڈیو اور تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ۔۔۔۔۔
بلی نے ایک ہی رات میں 27 چوہے پکڑے اور انہیں گھر کے باہر ایک قطار میں رکھ دیا، یہ واقعہ چین کے کسی علاقے سے منسوب کیا جا رہا ہے ۔بلی کو چوہوں کے ساتھ اس انداز میں بیٹھا دیکھ کر صارفین نے مزاحیہ انداز میں اسے سیریل ریٹ کلر اور چوہے پکڑنے والی ٹیم کا کپتان قرار دینا شروع کردیا تاہم اس دعوے کی آزادانہ طور پر مکمل تصدیق دستیاب نہیں جبکہ وائرل تصویر کی اصلیت پر بھی بعض آن لائن ذرائع نے سوالات اٹھائے ہیں۔اس دلچسپ واقعہ نے صارفین کو بلی کی شکار کرنے کی صلاحیت اور اس کے غیر معمولی کارنامے پر تبصرے کرنے پر مجبور کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments