چین 92فیصد پالک اگا کر دنیا میں سب سے آگے

چین 92فیصد پالک اگا کر دنیا میں سب سے آگے

لاہور (نیٹ نیوز)عالمی ڈیٹا کے مطابق دنیا بھر کی کل پالک کا 92 فیصد سے زائد حصہ اکیلا چین پیدا کرتا ہے جبکہ امریکا دوسرے اور کینیا تیسرے نمبر پر ہے ۔

ماحولیاتی ورکنگ گروپ کی 2026 کی سالانہ رپورٹ کے مطابق پالک کو ایک بار پھر سب سے زیادہ کیڑے مار ادویات سے متاثرہ سبزی قرار دیا گیا ۔ تحقیق کے مطابق غیر نامیاتی پالک کے نمونوں میں متعدد اقسام کے کیمیکلز پائے گئے ہیں، جس کے بعد ماہرین صحت نے مشورہ دیا ہے کہ پالک کو ہمیشہ اچھی طرح دھو کر یا آرگینک شکل میں استعمال کیا جائے ۔سال 2026 کے آغاز میں امریکا کے بڑے سٹورز سے پالک کے کئی پیکٹس کو ہنگامی بنیادوں پر واپس منگوایا گیاتھا، اس کی وجہ بعض مصنوعات میں بیکٹیریا اور آلودگی کے خدشات تھے ، جس نے فوڈ سیفٹی کے حوالے سے بین الاقوامی میڈیا کی توجہ حاصل کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...