سبزیاں ،ثابت پھل اوردالیں منہ کی صحت کیلئے زیادہ مفید
لندن(نیٹ نیوز)دانتوں کو صحت مند رکھنے کیلئے صرف باقاعدگی سے برش کرنا کافی نہیں بلکہ روزمرہ خوراک بھی منہ میں موجود بیکٹیریا کے توازن اور دانتوں و مسوڑھوں کی صحت پر اہم اثر ڈالتی ہے ۔
ماہرین کے مطابق میٹھی اور صاف شدہ کاربوہائیڈریٹس سے بھرپور غذاؤں کی بجائے سبزیوں، ثابت پھلوں، دالوں، ثابت اناج اور دیگر متوازن غذاؤں کا استعمال منہ کیلئے زیادہ مفید ہوسکتا ہے ۔ انسانی منہ میں تقریباً 700 اقسام کے بیکٹیریا کے علاوہ وائرس، فنگس اور دیگر خردبینی جاندار موجود ہوتے ہیں، جنہیں مجموعی طور پر ماؤتھ مائیکرو بائیوم کہا جاتا ہے ،یہ جراثیم صرف دانتوں اور مسوڑھوں کو متاثر نہیں کرتے بلکہ مجموعی صحت سے بھی ان کا تعلق سامنے آرہا ہے ۔ ایک تحقیق میں پنیر کے استعمال کے بعد بھی منہ کے بیکٹیریا کی ساخت میں مثبت تبدیلی دیکھی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments