روزانہ1گھنٹہ چہل قدمی ہڈیوں کو مضبوط بنانے کا باعث
لاہور(نیٹ نیوز)عمر میں اضافے کے ساتھ ہڈیوں کی کمزوری کا خطرہ بڑھتا ہے ،خاص طور پر ہڈیوں کے بھربھرے پن کے عارضے کا خطرہ درمیانی عمر میں نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے ۔
ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ مخصوص وقت تک چہل قدمی کرنے سے ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مدد ملتی ہے ،تحقیق میں 24 ہزار سے زائد معمر افراد کو شامل کرکے ان کی چہل قدمی کی عادات کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا۔ان افراد کی صحت کا جائزہ 37 مہینوں تک لیا گیا اور اس عرصے میں 4586 افراد میں ہڈیوں کے بھربھرے پن کے عارضے کی تشخیص ہوئی۔محققین نے دریافت کیا کہ اگر آپ روزانہ ایک گھنٹے یا اس سے زائد وقت تک چہل قدمی کو عادت بنالیں تو ہڈیوں کو مضبوط رکھنے میں مدد مل سکتی ہے ۔ جن افراد میں جینیاتی طور پر ہڈیوں کی کمزوری کا خطرہ ہوتا ہے ، وہ بھی اس عادت کو اپنائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments