چھیڑ ایاتنگ نہ کیا جائے تو ریچھ بے ضرر جانور
اسلام آباد(نیٹ نیوز)ترجمان وائلڈ لائف پاکستان کا کہنا ہے کہ ریچھ کو چھیڑا یا تنگ نہ کیا جائے تو کوئی خطرہ نہیں ہوتا،ہنزہ میں گوجال کے علاقے گلمت میں ریچھ کی موجودگی کے شواہد ملے ہیں۔
ترجمان محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق گوجال کے علاقے گلمت میں ریچھ اب تک کسی کو نظر نہیں آیا ہے تاہم دریا کے کنارے اس کے پنجوں کے نشان ملے ہیں۔ریچھ کا سراغ لگانے کے لیے محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیمیں علاقے میں موجود ہیں تاکہ اسے قابو کیاجاسکے اور وہ لوگوں کو نقصان نہ پہنچا سکے ۔ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ ریچھ کو چھیڑا یا تنگ نہ کیا جائے تووہ حملہ نہیں کرتا اور نہ اس سے کوئی خطرہ ہوتا ہے تاہم احتیاطی طور پر ریچھ کو تلاش کرکے محفوظ مقام پر منتقل کیاجائے گا ،انہوں نے عوام کو بھی خبردار کیاکہ ریچھ کو دیکھنے پر اطلاع دیں اور اس سے دوررہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments