کافی پینے والوں میں جسمانی چربی کم ہونے کا امکان:تحقیق
ہیلسنکی(نیٹ نیوز)ایک نئی تحقیق میں کافی کے استعمال اور جسمانی چربی، پٹھوں اور میٹابولزم کے درمیان تعلق سامنے آیا ہے ۔
فن لینڈ کی یونیورسٹی آف اولو کی تحقیق میں 46 سال کی عمر کے 2264 افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا تاکہ کافی پینے کے جسمانی صحت پر ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا جا سکے ۔نتائج کے مطابق زیادہ کافی پینے والے افراد میں مجموعی جسمانی چربی اور جسمانی چربی کا تناسب نسبتاً کم پایا گیا۔ ان افراد میں اندرونی اعضا کے گرد جمع ہونے والی چربی بھی کم تھی جبکہ ان کے جسم میں سکیلیٹل مسلز کی مقدار زیادہ دیکھی گئی۔تاہم، مختلف گروپوں کے باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی)، کمر کے گھیر اور کمر و کولہوں کے تناسب میں نمایاں فرق نہیں ملا۔تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ زیادہ کافی پینے والے مردوں اور خواتین کے خون میں تین اہم امینو ایسڈز کی سطح نسبتاً کم تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments