آسٹریلوی شہری کو مٹی سے لاکھوں ڈالرز کا سونا مل گیا
سڈنی(نیٹ نیوز)آسٹریلیا میں ایک شخص کو مٹی سے لاکھوں ڈالزر کا سونا مل گیا۔ آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں سونے کی تلاش کرنے والے ایک شخص کی قسمت اس وقت چمک اٹھی۔
جب اس نے مٹی میں ایک چھوٹا سا چمکدار زرد نقطہ دیکھا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زرد نقطہ دیکھ کر کھدائی کرنے پر وہاں سے 1 ایک بڑا سونے کا نگٹ برآمد ہوا، جس کی مالیت تقریبا ڈیڑھ لاکھ سے 1 لاکھ 60 ہزار امریکی ڈالرز بتائی جا رہی ہے ۔رپورٹ کے مطابق یہ دریافت نیو ساتھ ویلز کے شمال مغربی علاقے ٹیبوبرا کے قریب واقع مانٹ سٹیورٹ سٹیشن سے ہوئی۔ شہری نے اس دریافت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آ رہا تھا۔رپورٹ کے مطابق اس نگٹ کا وزن تقریبا 1.218 کلو گرام ہے ، جب کہ مکمل جائزہ لینے سے معلوم ہوا کہ اس میں لگ بھگ 940 گرام خالص سونا موجود ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments