مونا لیزا کی خوبصورتی کے پیچھے چھپا راز دریافت کرنیکا دعویٰ

 مونا لیزا کی خوبصورتی کے پیچھے چھپا راز دریافت کرنیکا دعویٰ

روم(نیٹ نیوز)اطالوی مصور لیونارڈو ڈاونچی کی پینٹنگ مونا لیزا کی مسکراہٹ کو پراسرار قرار دیا جاتا ہے ۔

مگر اب سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس جادوئی خوبصورتی کی حامل خاتون کو بالوں سے محرومی کے دائمی عارضے کا سامنا تھا۔ اٹلی سے تعلق رکھنے والے ماہرِ جلد ڈاکٹر لیوگی لیانو نے یہ نظریہ پیش کیا ،تاہم، یہ محض پینٹنگ میں نظر آنے والی علامات کی بنیاد پر پیش کیا گیا ایک مفروضہ ہے ، تحقیق میں بتایا گیا کہ مونا لیزا کے چہرے پر 4 چیزوں کو دیکھا جاسکتا ہے ، یعنی بھنویں مکمل طور پر ناپید ہیں، پلکیں بھی موجود نہیں، پیشانی کے اوپر بالوں کا انداز اور بے داغ جِلد۔تحقیق کے مطابق صرف ایک ہی سائنسی خیال ہی مونا لیزا کے چہرے کی وضاحت کرسکتا ہے ۔ڈاکٹر لیوگی کے مطابق صرف ایلوپیشیا ایریاٹا ان چاروں وجوہات کو کور کرتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...