خطرے والی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہونا بچوں کیلئے فائدہ مند

 خطرے والی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہونا بچوں کیلئے فائدہ مند

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کو حد سے زیادہ لاڈ پیار اور تحفظ دینے کے بجائے انہیں زیادہ خطرے والی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع دیں۔

ایک جامع تحقیق کے مطابق درختوں پر چڑھنے ، ڈھلوان پر سائیکل چلانے اور کھلی جگہوں پر بہتے پانی میں کھیلنے والے بچوں کی جسمانی اور ذہنی صحت بہتر ہوتی ہے ، جبکہ ان کی سیکھنے اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیتیں بھی زیادہ تیز ہوتی ہیں۔برطانیہ کی یونیورسٹی آف ایکسیٹر اور یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا سے تعلق رکھنے والی تحقیقی ٹیم کا کہنا ہے کہ بچوں کو ایسی سرگرمیوں کی ترغیب دینا سکرین کے بڑھتے ہوئے استعمال اور معاشرے میں خطرات سے حد سے زیادہ بچنے کے رجحان کا مقابلہ کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے ۔ پروفیسر ہیلن ڈوڈ کیمطابق خطرے والی کھیلوں کی سرگرمیوں اور صحت کے مثبت نتائج کے درمیان تعلق موجود ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...