’’جی ٹی اے 6‘‘کا خاکہ بنانے کیلئے جہاز کی 8گھنٹے پرواز

’’جی ٹی اے 6‘‘کا خاکہ بنانے کیلئے جہاز کی 8گھنٹے پرواز

واشنگٹن (نیٹ نیوز)امریکا کے ایک پائلٹ نے ہوا بازی اور فن سے اپنی دلچسپی کو منفرد انداز میں پیش کرتے ہوئے مقبول ویڈیو گیم جی ٹی اے 6کو خراجِ تحسین پیش کیا اور آسمان پر طیارے کی مدد سے اس کا ایک دیوہیکل خاکہ بنا ڈالا۔

بینجمن میک ڈینیئل سوشل میڈیا پر  دی پائلٹ پکاسو کے نام سے معروف ہیں، انہوں نے اپنی فضائی تخلیق کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی ہیں۔ انہوں نے اپنے سیسنا اسکائی لین آر جی طیارے کو ایک پہلے سے طے شدہ پرواز کے راستے پر چلا کر یہ خاکہ تیار کیا۔بینجمن نے آرکنساس کے شہر بینٹن وِل کے ہوائی اڈے سے صبح 11 بج کر 29 منٹ پر پرواز شروع کی اور شام 7 بج کر 37 منٹ پر واپس اسی ہوائی اڈے پر پہنچے ، پرواز کا دورانیہ 8 گھنٹے اور 8 منٹ رہا۔خاکے میں مگرمچھ، کھجور کے درخت، سپورٹس کار اور خاتون کا خاکہ شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...