دنیا کے 90فیصد لوگ دائیں ہاتھ سے کام کے عادی

دنیا کے 90فیصد لوگ دائیں ہاتھ سے کام کے عادی

چیسٹر(نیٹ نیوز)دنیا کی 85 سے 90 فیصد آبادی دائیں ہاتھ سے کام کرنے کی عادی ہے جبکہ صرف 10 سے 15 فیصد افراد بائیں ہاتھ سے کام کرتے ہیں۔

 اس کے علاوہ کچھ افراد ایسے بھی ہیں جو دونوں ہاتھ یکساں طور پر استعمال کرسکتے ہیں۔برطانیہ کی یونیورسٹی آف چیسٹر کے شعبہ نفسیات کے سینئر لیکچرر پال روڈوے کے مطابق سوال یہ ہے کہ آخر انسانوں کی اکثریت ایک ہی ہاتھ کو ترجیح کیوں دیتی ہے ؟۔سائنسدانوں کا خیال ہے کہ کسی ایک ہاتھ کو ترجیح دینے کا رجحان پیدائش سے پہلے ہی شروع ہو جاتا ہے ۔نیدرلینڈز کے دماغی تحقیق کے ماہر پروفیسر کلائیڈ فرینکس کے مطابق ماں کے پیٹ میں موجود بچے کی حرکات میں بھی ہاتھ کی ترجیح دیکھی جاسکتی ہے ، ممکنہ طور پر دائیں ہاتھ سے کام کرنے کا رجحان دماغ کی ابتدائی نشوونما کے دوران جینیاتی طور پر تشکیل پاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...