بلند آواز میں چیخنے کا ریکارڈ برطانوی خاتون برینڈا کے نام

 بلند آواز میں چیخنے کا ریکارڈ برطانوی خاتون   برینڈا کے نام

مانچسٹر(نیٹ نیوز)برطانیہ میں1987 سے بطور ٹاؤن کرائر (عوامی اعلانات کرنے والی منادی)خدمات انجام دینے والی خاتون نے 105.9 ڈیسی بل کی آواز میں چیخ کر دنیا کی سب سے بلند آواز میں چیخنے والی خاتون کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

برینڈا ولیسن نے ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے باضابطہ کوشش 9 ستمبر کو کی اور105.9 ڈیسی بل کی آواز سے اوییز کا نعرہ بلند کرکے کامیا ب ہوئیں ۔ کامیابی پر انہیں دو عالمی ریکارڈز سے نوازا گیاجس میں سب سے بلند آواز والی خاتون ٹاؤن کرائر اور خواتین کی کیٹیگری میں کسی فرد کی جانب سے بلند ترین چیخ کا ریکارڈشامل ہیں ۔’’اوییز‘‘ایک ایسا لفظ ہے جو عام طور پر ٹاؤن کرائرز عوامی اعلانات کے دوران استعمال کرتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے سنیے یا توجہ فرمائیے اور اس کی اصل اینگلو نارمن یا قدیم فرانسیسی زبان سے ملتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...