کُڈزو کی جڑ الکوحل کا استعمال کم کرنے میں مددگار
نیویارک (نیٹ نیوز)امریکا میں کی جانے والی نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ مشرقی ایشیا کے ایک پودے کُڈزو کی جڑ سے تیار کردہ جڑی بوٹیوں کا سپلیمنٹ حد سے زیادہ الکوحل کے استعمال میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے ۔
یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے محققین کے مطابق کُڈزو کی جڑ سے تیار کردہ سپلیمنٹ استعمال کرنے والے الکوحل کے استعمال کی بیماری میں مبتلا افراد کے حد سے زیادہ الکوحل پینے والے دنوں کی تعداد میں کمی دیکھی گئی۔ اس سپلیمنٹ کے مثبت اثرات علاج کا دورانیہ مکمل ہونے کے تین ماہ بعد بھی برقرار رہے جس سے الکوحل استعمال کرنے کی عادت کم کرنے کیلئے علاج کا ایک نیا ممکنہ راستہ سامنے آیا ہے ۔کُڈزو ایک بیل دار پودا ہے اور یہ امریکا کی جنوبی ریاستوں میں تیزی سے پھیلنے والی غیر مقامی اور نقصان دہ نباتاتی اقسام میں شمار ہوتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments