امریکا: مشروم سے بنی کشتی میں 42 کلو میٹر کا سمندری سفر
کیلیفورنیا (نیٹ نیوز)امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے ایک فنکار نے دیوہیکل مشروم سے تیار کردہ کشتی میں 42.43 کلو میٹر کا سمندری سفر کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
لاس اینجلس کے رہائشی سیم شو میکر نے اگست 2025 میں کیٹالینا جزیرے سے امریکی سرزمین پر واقع کابریلو بیچ تک تنہا سفر کیا۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے 12 فٹ طویل کیاک استعمال کی، جو مکمل طور پر ایک مخصوص قسم کی مائیسیلیم سے تیار کی گئی تھی۔سیم شو میکر نے یہ سفر تقریباً 12 گھنٹے میں مکمل کیا جس کے بعد انہیں مشروم کے مائیسیلیم سے بنی کشتی میں تنہا سب سے طویل سفر کرنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ حاصل ہوا۔شو میکر گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے کھمبیوں کی مختلف اقسام پر تحقیق اور تجربات کر رہے ہیں۔ وہ پھپھوندی کو مختلف شکلوں میں ڈھال کر مجسمے اور فن پارے بھی تیار کرتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments