وہ قصبہ جہاں کل غروب ہونیوالا سورج 2 ماہ طلوع نہ ہوگا
الاسکا (نیٹ نیوز)دنیا کا ایک ایسا قصبہ جہاں 18 نومبر کو جب سورج غروب ہوگا تو پھر 2 ماہ سے زائد عرصے تک طلوع نہیں ہوگا۔
جی ہاں واقعی امریکا کے انتہائی شمال میں واقع قصبے میں رواں ہفتے 2 ماہ طویل رات کا آغاز ہوگا۔امریکی ریاست الاسکا کے ایک قصبے Utqiagvik میں ہر سال وہاں کے رہنے والے 2 ماہ یا اس سے زائد عرصہ رات کی تاریکی میں گزارتے ہیں۔ وہاں کے رہنے والوں کیلئے 65 دن تک سورج طلوع ہونے کا منظر دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جب 23 جنوری کو وہاں کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے سورج طلوع ہوگا تو وہ ایک گھنٹے بعد پھر غروب ہو جائے گا۔یہ قصبے آرکٹک سرکل کے شمال میں 320 میل دور واقع ہے جبکہ کوئی مستقل سڑک اسے الاسکا کے دیگر حصوں سے نہیں ملاتی۔وہاں جانے والے طیاروں کے ذریعے وہاں پہنچتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments