امریکا:گھوڑوں کو بس میں سوار کرنے کی ویڈیو وائرل

امریکا:گھوڑوں کو بس میں سوار کرنے کی ویڈیو وائرل

ڈیٹرائٹ (نیٹ نیوز)امریکی شہر ڈیٹرائٹ میں دو گھوڑوں کو شہری بس میں سوار کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

واقعہ ہفتے کے روز 7 مائل اور سٹراسبرگ سٹریٹ کے قریب پیش آیا جہاں دو افراد نے دو گھوڑوں کو ڈیٹرائٹ ڈیپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹیشن (ڈی ڈی او ٹی) کی بس میں سوار کیا اور کچھ دیر بعد انہیں بس کے پچھلے دروازے سے باہر نکال لیا۔ایلیشیا ڈریو نامی خاتون نے اس غیر معمولی منظر کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی ۔اربن سٹی کاؤ بوائز کے شریک بانی جارڈن ولیمز نے واقعے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے گھوڑوں کے ساتھ ایک فنڈ ریزنگ تقریب سے واپس جا رہے تھے کہ راستے میں انہیں بس نظر آئی۔ انہوں نے ڈرائیور سے اجازت لے کر ویڈیو بنانے کی غرض سے گھوڑوں کو بس کے اندر سے گزارا۔ ڈیٹرائٹ محکمہ ٹرانسپورٹ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...