فلم راکی کی 50ویں سالگرہ،570 افراد کا منفرد روپ

فلم راکی کی 50ویں سالگرہ،570 افراد کا منفرد روپ

فلاڈیلفیا(نیٹ نیوز)ہالی ووڈ کی مشہور فلم راکی کی ریلیز کے 50 سال مکمل ہونے پر امریکی شہر فلاڈیلفیا میں 570 افراد نے فلم کے مرکزی کردار راکی بالبوا کا روپ دھار کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

اس منفرد تقریب میں شریک افراد جمعے کے روز فلیڈیلفیا میوزیم آف آرٹ کی مشہور سیڑھیوں پر جمع ہوئے ، جہاں انہوں نے فلم کے یادگار ٹریننگ منظر کو دوبارہ پیش کیا۔تمام شرکا نے فلم کے مرکزی اداکار سلویسٹر سٹالون کے کردار راکی بالبوا کا مخصوص لباس پہن رکھا تھا۔ اس اجتماع کا مقصد ایک ہی فلمی کردار کا روپ دھارنے والے افراد کے سب سے بڑے اجتماع کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرنا تھا۔منتظمین کے مطابق تقریب میں مجموعی طور پر 570 افراد نے شرکت کی جس کے نتیجے میں سابقہ عالمی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 250 افراد کے نام تھا جنہوں نے راکی بالبوا کا روپ دھارا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...