زمین کے مدار میں موجود پُراسرار شے مِنی مون کیا ہے

زمین کے مدار میں موجود پُراسرار شے مِنی مون  کیا ہے

لاہور(نیٹ نیوز)فلکیاتی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ زمین کے مدار میں اس وقت ایک عارضی چاند بھی موجود ہے جو دراصل ایک چھوٹا سا قدرتی خلائی پتھر ہے۔

 جسے رواں سال اپریل میں زمین کے قریب سے گزرنے پر کششِ ثقل نے اپنی طرف کھینچا اور تاحال یہ زمین کے مدار میں موجود ہے ۔یہ کوئی ناکارہ مصنوعی سیارہ یا اس کا ٹکڑا نہیں بلکہ ایک قدرتی خلائی چٹان ہے جو دسمبر کے اوائل تک زمین کے گرد چکر لگاتا رہے گا، جس کے بعد یہ زمین کے اثر سے نکل کر سورج کے گرد اپنے سفر پر روانہ ہو جائے گا۔یہ خلائی چٹان بہت چھوٹی ہے ۔ مائنر پلینیٹ سینٹر کے ڈائریکٹر میتھیو پین کے مطابق اس کا زمین سے ٹکرانے کا کوئی خطرہ نہیں ہے اور اس کے انتہائی چھوٹے حجم کا فائدہ یہ ہے کہ اگر یہ زمین کی فضا میں داخل ہو بھی جائے تو بغیر کوئی نقصان پہنچائے جل کر ختم ہو جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...