ترکیہ ایک علاقے میں دریا کا پانی اچانک سرخ ہوگیا

ترکیہ ایک علاقے میں دریا کا پانی اچانک سرخ ہوگیا

انقرہ(نیٹ نیوز)قدرتی مناظر کیلئے مشہور ترکیہ کے ایک علاقے میں دریا کا پانی اچانک سرخ رنگ میں تبدیل ہوگیا، جسے دیکھ کر مقامی لوگ حیران رہ گئے ۔

پانی کی رنگت میں غیر معمولی تبدیلی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی گردش کرنے لگیں، جس کے بعد ماحولیاتی آلودگی کے خدشات سامنے آئے اور حکام نے فوری تحقیقات شروع کردیں۔الجزیرہ نیوز کے مطابق یہ واقعہ ترکیہ کے صوبے رِیزِہ میں پیش آیا، ابتدائی تحقیقات میں دریا کے قریب قائم ایک نجی چائے کی فیکٹری کی جانب سے بغیر مناسب کنٹرول کے فضلہ پانی میں خارج کرنے کا انکشاف ہوا۔ انکشاف کے بعد متعلقہ فیکٹری کو جرمانہ عائد کیا گیا۔حکام نے صرف جرمانے پر اکتفا نہیں کیا بلکہ دریا کے پانی کے نمونے بھی حاصل کیے ، جنہیں مزید جانچ کے لیے مستند ماحولیاتی لیبارٹری بھیجا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...