نیویارک،خواتین کا چینی جاسوس بننے کا مقابلہ، ویڈیوز وائرل
نیویارک(نیٹ نیوز)امریکی شہر نیویارک میں ‘چینی جاسوس’ کا روپ دھارنے کے انوکھے مقابلے نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 21 نومبر کو نیویارک کے واشنگٹن اسکوائر پارک میں ‘چائنیز سپائی لک الائیک کانٹیسٹ’ کے نام سے ایک تقریب منعقد کی گئی، جس میں تقریباً 10 خواتین نے شرکت کی۔مقابلے میں شریک خواتین نے جاسوسوں جیسے لباس پہن کر خفیہ معلومات چرانے کی فرضی اداکاری کی جبکہ ایک شخص نے معروف ٹیکنالوجی شخصیت جینسن ہوانگ کا روپ بھی دھارا۔مقابلے کی فاتح کے لیے 50 ڈالر کا نقد انعام رکھا گیا تھا جبکہ تماشائیوں نے کیو آر کوڈ سکین کر کے اپنی پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیا۔تقریب کی ویڈیوز وائرل ہونے پر بعض صارفین نے اسے مزاحیہ قرار دیا تاہم کئی افراد نے ایشیائی باشندوں سے متعلق منفی تصورات کو فروغ دینے پر شدید تنقید کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments