آخر پرانے اخباروں کا رنگ پیلا کیوں ہو جاتا ہے ؟
لاہور(نیٹ نیوز) کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ آخر پرانے اخبارات کی رنگت بتدریج زرد یا پیلی کیوں ہو جاتی ہے ؟ یہ کافی دلچسپ ہے ۔
ایسا عمل تکسید اور سورج کی روشنی کی وجہ سے ہوتا ہے ۔عمل تکسید یعنی آکسیجن کیمیائی طور پر نامیاتی مرکبات کی بوسیدگی کا باعث بنتی ہے ۔اگر آپ کو علم نہ ہو تو جان لیں کہ اخباری کاغذ لکڑی کے گودے سے بنتا ہے ، جس میں سفید سیلولوز کے ساتھ لگنن نامی ایک قدرتی مادہ ہوتا ہے ۔اخباری کاغذ کو سستا رکھنے کے لیے اس میں لگنن کو مکمل طور نکالا نہیں جاتا تو اس کاغذ میں اس مادے کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے ۔تو جب یہ مادہ ہوا میں موجود آکسیجن اور سورج کی روشنی کے رابطے میں آتا ہے تو اس کی کیمیائی ساخت بدل جاتی ہے ، بالکل ویسے ہی جیسے کٹا ہوا سیب ہوا لگنے کے بعد بھورا ہو جاتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments