پولینڈ،آگ میں لپٹے زِپ لائن پر سفر کا عالمی ریکارڈ
وارسا(نیٹ نیوز)پولینڈ کے ایک پروفیشنل سٹنٹ مین نے خود کو آگ لگا کر زِپ لائن پر طویل فاصلہ طے کرنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
43 سالہ سٹینسلاو ماڈے نے اپنے پورے جسم کو آگ میں لپیٹ کر زِپ لائن پر 568 فٹ اور 6.8 انچ کا فاصلہ طے کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنایا۔اسٹنٹ مین نے یہ حیران کن کارنامہ 3 اکتوبر کو پولینڈ کے شہر لوڈز میں انجام دیا۔ اسٹینسلاو ماڈے اس سے قبل مشہور ٹی وی سیریز دی وِچر اور فلم پیراڈائس میں بھی بطور اسٹنٹ پرفارمر کام کر چکے ہیں۔گنیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے سٹینسلاو ماڈے کا کہنا تھا کہ بظاہر قابو میں نظر آنے والی صورتحال بھی اچانک سنگین خطرے میں تبدیل ہو سکتی ہے اس لیے آگ کے ساتھ کام کرتے ہوئے مکمل آگاہی، توجہ اور سب سے بڑھ کر اس کا احترام ضروری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments