انگلینڈ کے شہر میں مشہور آوارہ بلی سوزی کامجسمہ نصب

انگلینڈ کے شہر میں مشہور آوارہ بلی سوزی کامجسمہ نصب

لندن(نیٹ نیوز)انگلینڈ کی کاؤنٹی ڈورسیٹ کے تاریخی شہر ڈورچیسٹر میں مقامی سطح پر بے حد مقبول آوارہ گرد بلی سوزی کو خرج تحسین پیش کرنے کے لئے اس کا قدِ آدم کانسی کا مجسمہ نصب کر دیا گیا۔

مجسمے کی نقاب کشائی کی تقریب ساؤتھ سٹریٹ پر واقع فلاحی ادارے جولیا ہاس کے باہر منعقد کی گئی جس میں بارش کے باوجود درجنوں شہریوں نے شرکت کی۔ مجسمہ سوزی کی مقامی شہرت اور لوگوں سے اس کی خاص وابستگی کی علامت ہے ۔سوزی گزشتہ چند برسوں کے دوران شہر کی مشہور ترین شخصیات میں شمار ہونے لگی ہے ۔ وہ اکثر شہر کے مختلف مقامات پر گھومتی پھرتی دکھائی دیتی ہے ، جس کے باعث مقامی شہریوں میں اس کے قصے خاصے مقبول ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ تقریب کی مرکزی شخصیت سوزی خود بارش کے باعث تقریب میں شریک نہ ہوئی اور قریبی سپر مارکیٹ میں پناہ لیے بیٹھی رہی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...