خلا میں روبوٹ نے مدد کے بغیر اینٹینا کا حصہ تیار کرلیا

خلا میں روبوٹ نے مدد کے بغیر اینٹینا کا حصہ تیار کرلیا

کیلیفورنیا (نیٹ نیوز)امریکی ادارے کیلیفورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے محققین کے تیار کردہ روبوٹ ASTRA نے خلابازوں کی مدد کے بغیر خلا میں ریفلیکٹر اینٹینا کا ایک حصہ کامیابی سے جوڑ کر تیار کرلیا۔

اس تجربے کو مستقبل میں خلا میں بڑے ڈھانچے تعمیر کرنے کی جانب اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے جس کے ذریعے راکٹوں میں محدود جگہ کے مسئلے پر قابو پانا ممکن ہوسکے گا۔رپورٹ کے مطابق امریکی دفاعی تحقیقاتی ادارے DARPAکی مالی معاونت سے تیار ہونے والے ASTRA روبوٹ نے کمپوزٹ فائبر ٹیوبز اور ایلومینیم جوڑوں کو استعمال کرتے ہوئے 1.4 میٹر کے ریفلیکٹر اینٹینا کا ایک حصہ تیار کیا۔اس منصوبے کی خاص بات یہ ہے کہ تعمیراتی اجزا کو پہلے مختصر اور محدود جگہ میں خلا تک پہنچایا گیا جہاں روبوٹ نے انہیں جوڑ کر مطلوبہ ڈھانچہ تشکیل دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...