ایزی پیسہ نے منی ٹرانسفرسہولت مفت کرنے کا اعلان کردیا

ایزی پیسہ نے منی ٹرانسفرسہولت مفت کرنے کا اعلان کردیا

30لاکھ سے زائد موبائل اکائونٹس ہیں : ندیم حسین اور یحییٰ خان کا اظہار خیال ٹیلی نار پاکستان اور تعمیر مائیکرو فنانس بینک کی مشترکہ کاروباری کاوش ایزی پیسہ نے اپنے 30لاکھ سے زائد ایزی پیسہ موبائل اکائونٹ ہولڈرز

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )کے لئے آپس میں رقم کی منتقلی مفت کرنے کا اعلان کردیاہے۔ واضح رہے کہ ایزی پیسہ نے پاکستانی برانچ لیس بینکنگ کے شعبے میں سب سے زیادہ ایجنٹس کی بنیاد پر سبقت قائم رکھی ہوئی ہے۔2013 میں ایزی پیسہ کے نیٹ ورک پر ہونے والی ٹرانزیکشنز کا پاکستان کے جی ڈی پی میں تقریباًایک فیصد تک کا حصہ شامل رہا ہے ۔اس موقع پر تعمیر مائیکرو فنانس بینک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ندیم حسین نے کہا کہ پاکستانی مالیاتی نظام میں لوگوں کی شمولیت کو فروغ دینے کے لئے ایزی پیسہ موبائل اکائونٹس کو کلیدی حیثیت حاصل ہے۔ ملک بھر میں 30لاکھ سے زائد ایزی پیسہ موبائل اکائونٹس اس بات کی ضمانت ہیں کہ ہم مختلف طبقوں میں آسان اور مکمل تحفظ کے ساتھ رقم کی منتقلی فراہم کرنے میں کوشاں ہیں۔ ٹیلی نار پاکستان کے چیف فنانشل سروسز آفیسر یحییٰ خان نے کہا کہ ایزی پیسہ اپنے صارفین کی ضروریات او رترجیحات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے جدت پسندی کے ساتھ مالیاتی نظام میں لوگوں کی شمولیت کو فروغ دینے کے عزم سے سرشار ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں