سعودی عرب :تیل کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا اعلان
اضافے کا فیصلہ توانائی کی قیمتوں پر نظر ثانی کے سرکاری فیصلے کے تحت کیا گیا:آرامکو
ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی تیل کمپنی آرامکو نے ملک میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آرامکو کے جاری کردہ بیان میں کہاگیاکہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ توانائی کی قیمتوں پر نظر ثانی کے سرکاری فیصلے کے تحت کیا گیا ۔سعودی حکومت کے اس فیصلے پر عوام نے شدید ناراضی کا اظہار کیا اور بعض سعودی شہریوں نے سوشل میڈیا پر پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر کڑی نکتہ چینی کی ۔بعض شہریوں نے اس فیصلے کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فیصلے پر نظر ثانی کرے ۔بعض سعودی شہریوں نے یمن کے خلاف سعودی جنگ پر بھی کڑی نکتہ چینی کی ۔