کپاس کی بہترپیداوار کیلئے اہداف سونپ دئیے :وزیر زراعت

کپاس کی بہترپیداوار کیلئے اہداف سونپ دئیے :وزیر زراعت

اگلا مہینہ سفید مکھی کے حملے اور اس کے تدارک کیلئے اہم ہے :ترقی پسندکاشتکار

لاہور(اکنامک رپورٹر، کامرس رپورٹر)وزیر زراعت پنجاب نعمان احمد لنگڑیال نے کہا ہے کہ کپاس کی بحالی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ۔ کپاس کے بغیر زرعی معیشت کا تصور ہی نہیں کیا جاسکتا۔ امسال کپاس کی کاشت اور پیداوار کے حصول کیلئے محکمہ زراعت کے تمام شعبہ جات کو اہداف سونپ دئیے گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں کاٹن کراپ مینجمنٹ گروپ کے تیسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کپاس کی پیداوار بڑھانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کاوشوں کی اشد ضرورت ہے۔ اس موقع پر ترقی پسند کاشتکار جہانگیر خان ترین نے اپنے تجربات کی روشنی میں بتایا کہ اگلا مہینہ سفید مکھی کے حملے اور اس کے موثر تدارک کیلئے اہمیت کاحامل ہے جن کاشتکاروں نے بروقت کنٹرول کیلئے صحیح ادویات کا انتخاب کیا وہ اپنی فصل سے بہترین پیداوار حاصل کریں گے ۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب واصف خورشید بھی موجودتھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں