شہریوں کے صحت سے کھلواڑ کرنے والے اتائی کیخلاف مقدمہ درج

شہریوں کے صحت سے کھلواڑ کرنے  والے اتائی کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)شہریوں کے صحت سے کھلواڑ کرنے والے اتائی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ غازی آباد میں محکمہ صحت کی ٹیم نے شہریوں کی شکایات پر چھاپہ مار کارروائی کی جہاں ملزم عزیز بغیر کسی سند کے مریضوں کا علاج معالجہ کرنے میں مصروف تھا جو کہ جانچ پڑتال کے دوران اپنا لائسنس بھی پیش نہ کرسکا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں