ملاوٹ سے پاک اشیا کی فراہمی اولین ترجیح ہے :عدنان حیدر
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی عدنان حیدر نے کہا ہے کہ ملاوٹ سے پاک اشیا کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔۔۔
اس ضمن میں ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت پر ضلع بھر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ،ملاوٹ میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگ کیا گیا ہے ، کوئی فرد اس میں رعایت کا مستحق نہیں ،انہوں نے کہا کہ ملاوٹ اور غیر معیاری اشیا کی فروخت اور تیاری کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی شکنجہ سخت کیا گیا ہے اور ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جارہی ہے ،انہوں نے ماتحت عملہ کو ہدایت دی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں اور کارخانوں کا وزٹ کریں اور ملاوٹ مافیا کے خلاف فوری ایکشن عمل میں لائیں۔