پینسرہ : پولیس نے کلو سے زائد ہیروئن برآمد کر لی، ملزم گرفتار

پینسرہ : پولیس نے کلو سے زائد ہیروئن برآمد کر لی، ملزم گرفتار

پینسرہ(نمائندہ دنیا)تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرکے کلو سے زائد ہیروئن برآمد کرلی۔

بتایا گیا ہے کہ تھانہ ائیرپورٹ پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد امین نے مخبر کی اطلاع پر نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سدھار بائی پاس کے قریب سے ملزم طارق سکنہ 67ج ۔ب سدھار کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1160 گرام ہیروئن برآمد کر لی جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں