جھوٹا مقدمہ درج کروانے والی لڑکی اور مقدمہ کی خاتون گواہ کے خلاف مقدمہ درج

جھوٹا مقدمہ درج کروانے  والی لڑکی اور مقدمہ کی خاتون  گواہ کے خلاف مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)اغوا اور زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے والی لڑکی اور مقدمہ کی خاتون گواہ کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے۔۔۔

 تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، مرضی پورہ فیصل اباد کی رہائشی خاتون نے رواں برس 25 مئی کو اغوا اور زیادتی کا مقدمہ درج کرایا خاتون اور اس کی گواہ لگائے گئے الزامات سے منحرف ہو گئیں جس پر ملزم بری کر دیا گیا پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے جھوٹا مقدمہ درج کروا کر پولیس کا قیمتی وقت ضائع کیا اور جرم کی مرتکب ہوئی جس پر سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے مقدمہ کی مدعیہ آسیہ اورگواہ صوبیہ کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں