گوجرہ :بدنا م زما نہ منشیات فروش زخمی حالت میں گرفتار،ساتھی فرار

گوجرہ :بدنا م زما نہ منشیات فروش  زخمی حالت میں گرفتار،ساتھی فرار

ٹوبہ ٹیک سنگھ،گوجرہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نما ئندہ دُنیا)سی سی ڈی نے بدنا م زما نہ منشیات فروش کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

معلوم ہوا ہے کہ سی سی ڈی پولیس ٹوبہ سنگھ کے انچارج انسپکٹر فریاد علی چیمہ اپنی ٹیم کے ہمراہ موچی وا لا روڈ پر چک نمبر 354 ج ب امبا ں وا لی پلی کے قریب موجود تھے کہ موٹر سا ئیکل سوار2 افراد کو مشکوک سمجھ کر روکا تو انہو ں نے موٹر سائیکل بھگا دی ,پو لیس کے تعاقب کرنے پر موٹر سا ئیکل پھسل کر گر گئی اور موٹر سا ئیکل سوار ایک شخص شدید زخمی ہو گیا جبکہ دوسرا موقع سے فرار ہو گیا۔ پو لیس نے زخمی ملزم کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے ڈیڑھ کلو چرس اور پستول برآ مد کرلی ،ملزم کی شنا خت افتخار احمد سکنہ احمد آ باد ٹا ؤ ن گوجرہ کے نام سے ہوئی ہے ،پولیس نے دوسرے ملزم کی تلا ش شروع کردی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں