ٹھیکریوالا:مبینہ پولیس مقابلہ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار

ٹھیکریوالا:مبینہ پولیس مقابلہ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار

معاذ ساتھیوں کی گولیوں سے زخمی ہوا،ہسپتال منتقل کر دیا گیا

ٹھیکریوالا،پینسرہ(نمائندگان دنیا )سی سی ڈی سے مبینہ مقابلہ ،درجنوں مقدمات میں مطلوب ملزم کو  زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق  تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ جھنگ روڈ 230 ر۔ب چوہلہ تلیاں والا روڈ پر سی سی ڈی کے انسپکٹر عصفر جاوید نے ٹیم کے ہمراہ ملزموں کی گرفتاری کیلئے کارروائی کی تو 3 مسلح ملزموں نے پولیس پر فائرنگ کردی ، پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی، بعدازں فائرنگ رکنے پر سرچ آپریشن کیا تو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ایک ملزم کو حراست میں لے لیا گیا جس کی شناخت معاذ عرف نامہ سکنہ رشیدہ آباد جھنگ روڈ ہوگئی ،ملزم کے قبضہ سے 30 بور پسٹل اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی، وہ پولیس کو اقدام قتل سمیت 19 مقدمات میں مطلوب تھا، اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، زخمی ملزم کو برائے علاج و معالجہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں