جھنگ:مبینہ مقابلہ، زیرِ حراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی

جھنگ:مبینہ مقابلہ، زیرِ حراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی

سیالاں پل کے قریب ملزم احمد حیات کے ساتھیوں نے پولیس پر حملہ کر دیا

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)مبینہ پولیس مقابلہ ،زیرِ حراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا، حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ سیالاں پل کے قریب پولیس زیر حراست ملزم احمد حیات عرف بلا کو برآمدگی کیلئے لے جا رہی تھی کہ اسے چھڑانے کیلئے اس کے دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ساتھیوں نے حملہ کر دیا، پولیس پارٹی پرکی گئی اندھا دھند فائرنگ سے احمد حیات شدید زخمی ہو گیا جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے ، زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق احمد حیات ڈکیتی، چوری اور قتل سمیت 21 سنگین وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہے ، واقعہ کے بعد فائرنگ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے نواحی علاقوں میں ایلیٹ فورس سمیت پولیس کی بھاری نفری نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔ ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر)بلال افتخار کیانی نے پولیس افسروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں