فوڈ سیفٹی ٹیموں کا کریک ڈاؤن، مختلف یونٹس کو جرمانے ،سیل

 فوڈ سیفٹی ٹیموں کا کریک ڈاؤن، مختلف یونٹس کو جرمانے ،سیل

کرسمس پر اقلیتی برادری کے لیے محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کی کو شش

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیمیں ضلع بھر میں کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ کرسمس کے تہوار کے موقع پر اقلیتی برادری کے لیے معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے خصوصی فوڈ سیفٹی ٹیمیں بھی متحرک ر ہیں۔اسی سلسلے میں شہر کے سویٹس اینڈ بیکرز یونٹس اور آؤٹ لیٹس کی انسپکشن کی گئی ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے بتایا کہ قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر معروف سویٹس اینڈ بیکرز یونٹ کو سیل کیا گیاہے، دوران معائنہ صفائی ستھرائی اور سٹوریج کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے۔

جبکہ دیگر خلاف ورزیوں پر 50 ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کئے گئے ۔علاوہ ازیں شہر کے مختلف پوائنٹس پر دودھ اور دیگر فوڈ سپلائرز کی بھی سخت چیکنگ کی گئی۔ غیر مناسب درجہ حرارت پر فروزن میٹ سپلائر کو بھاری جرمانہ کیا گیا اور کریانہ سٹورز سے ایک کلو سے زائد ایکسپائرڈ مصنوعات برآمد ہونے پر متعلقہ سٹورز کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں