نوسربازوں نے شہری سے نقدی اور موبائل ہتھیا لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسربازوں نے خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرتے ہوئے شہری سے نقدی اور موبائل فون ہتھیا لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے میں عبدالرحمن نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرتے ہوئے اسے روک لیا اور باتوں میں الجھا کر اس سے نقدی اور موبائل فون ہتھیالیا اور دھوکہ دہی سے موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔